0
Saturday 14 Jan 2012 22:02

بصرہ، عزاداران حسینی پر خودکش حملہ، 53 افراد جاں بحق، 137 سے زائد زخمی

بصرہ، عزاداران حسینی پر خودکش حملہ، 53 افراد جاں بحق، 137 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ عراق کے جنوبی شہر بصرہ ميں شيعہ زائرين پر خودکش حملے ميں جاں بحق افراد کی تعداد 53 ہو گئی جبکہ 137 سے زائد عزادار زخمی ہيں۔ عراقی پوليس اور سکيورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسين ع کے چہلم (اربعين) ميں شرکت کے لئے آنے والے زائرين کو خودکش حملے ميں نشانہ بنايا گيا۔ پوليس حکام کے مطابق دہشتگرد پوليس کي وردی ميں ملبوس تھا اور اس کے پاس پوليس کا شناختی کارڈ بھی تھا، جس کی وجہ سے وہ پوليس چيک پوسٹ تک پہنچنے ميں کامياب ہو گيا اور وہاں زائرين اور پوليس اہلکاروں کے درميان خود کو دھماکے سے اڑا ديا۔ اطلاعات کے مطابق جان بحق ہونے والوں ميں 11 پوليس اہلکار بھی شامل ہيں۔ اربعين حسینی کے موقع پر لاکھوں کی تعداد ميں شيعہ مسلمان مقدس مقامات کا رخ کرتے ہيں۔ 
خبر کا کوڈ : 130277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش