0
Wednesday 25 Jan 2012 00:47

جرمنی کا اپنے 3 مبينہ جاسوسوں کی گرفتاری پر پاکستانی سفير سے احتجاج

پشاور سے گرفتار ہونیوالے جرمن شہری جاسوس تھے، جرمن میڈیا
جرمنی کا اپنے 3 مبينہ جاسوسوں کی گرفتاری پر پاکستانی سفير سے احتجاج
اسلام ٹائمز۔ جرمن حکومت نے پاکستان ميں اپنے تين مبينہ جاسوسوں کي گرفتاري پر پاکستاني سفير کو طلب کر کے احتجاج کيا ہے۔ جرمن جريدے کا دعويٰ ہے کہ گرفتار افراد کو رہا کر ديا اور وہ جرمني پہنچ چکے ہيں۔ جرمني کے ہفت روزہ جريدے اسپيگل کي رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ پاکستان ميں مبينہ جرمن جاسوسوں کي گرفتاري کے بعد اسلام آباد اور برلن کے درميان کشيدگي پيدا ہو گئي ہے۔ جرمني ميں پاکستان کے قائم مقام سفير کو جرمن حکومت نے طلب کر کے پاکستان کے مقامي حکام کے طرز عمل پر احتجاج کيا۔ جرمن وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مزيد وضاحتوں کي ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا دعويٰ ہے کہ گرفتار افراد جرمني کي فارن انٹيلي جينس ايجنسي بي اين ڈي کے لئے کام کرتے ہيں۔ ان پر کافي عرصے سے نظر تھي جرمن وزارت خارجہ نے پاکستاني موقف کي تصديق نہيں کي، بلکہ دعويٰ کيا کہ تينوں افراد اسلام آباد ميں جرمن سفارت خانے کے لئے سفارتي طور پر رجسٹرڈ ورکرز ہيں۔ تاہم دوسري جانب جرمني ہي کے بين الاقوامي تعاون کے ادارے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد ان کے ملازمين نہيں ہيں۔ جرمن اور پاکستاني سکيورٹي حلقوں ميں موجود ذرائع نے بھي تصديق کي ہے کہ تينوں گرفتار افراد جرمني کے فارن ايجنٹ ہيں۔ انہيں گرفتاري کے بعد اسلام آباد ميں جرمن سفارت خانے کے حوالے کر ديا گيا تھا اور انہيں اتوار کي شب ايک پرواز کے ذريعے جرمني پہنچا ديا گيا ہے۔

پشاور سے گرفتار ہونیوالے جرمن شہری جاسوس تھے، جرمن میڈیا
جرمنی کے جریدوں اور نیوز ایجنسیز نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور سے گذشتہ ہفتے گرفتار ہونے والے جرمن شہری جاسوس تھے۔ مشہور جریدے اسپیغل کا کہنا ہے کہ پشاور میں جرمن جاسوس ادارے کا دفتر عرصے سے کام کر رہا ہے۔ جرمنی کے مشہور جریدے اسپیغل نے جرمن سکیورٹی ذرائع سے لکھا ہے کہ گذشتہ ہفتے گرفتار ہونے تینوں جرمن شہری فیڈرل انٹیلیجینس سروسز بی این ڈی کے رکن تھے۔ اسپیغل کے مطابق بی این ڈی نے ایک عرصے سے پشاور میں دفتر قائم کیا ہوا ہے۔ اسپیغل کے مطابق جرمنی کی حکومت نے بھی پاکستانی قائم مقام سفیر کو طلب کر کے جرمنی کی طرف سے تینوں شہریوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پشاور پولیس کے مطابق تینوں گرفتار افراد خود کو جرمن این جی او، جی آئی زیڈ کے اسٹاف اور کبھی سفارتخانے کے اسٹاف ہونے کا دعوی ظاہر کرتے تھے۔ تینوں جرمن شہریوں کو اتوار کے روز جرمنی روانہ کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 132836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش