0
Sunday 25 Oct 2009 11:07

خودکش بم دھماکے کرنیوالے اسلام کے نام پردھبہ ہیں،علامہ انس نورانی

خودکش بم دھماکے کرنیوالے اسلام کے نام پردھبہ ہیں،علامہ انس نورانی
کراچی:جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ صاحبزادہ شاہ احمد انس نورانی نے کہا ہے کہ دین اسلام ایک واضح دین ہے جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسلام کا نام استعمال کر کے خودکش بم دھماکے کرنے اور ناحق انسانی خون بہانے والے اسلام کے نام پر دھبہ ہیں۔ وہ مدرسہ تعلیم القرآن جامع مسجد محمدی لانڈھی ٹاؤن میں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر محمد شبیر ابو طالب،راؤ منظور علی القادری،عبدالحفیظ انصاری،مقیم سحر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے۔ ملک کے طول و عرض میں ہر روز کوئی نہ کوئی سانحہ رونما ہو رہا ہے۔ انسانی جانیں محفوظ نہیں ہیں حکمرانوں کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ دشمنوں کے سامنے بھیگی بلی اور اپنے عوام کے لئے ہلاکو اور چنگیز خان بنے ہوئے ہیں۔ 
دریں اثناء جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما و اسلامک یوتھ فورم پاکستان کے چیئرمین محمد شبیر ابو طالب نے کہا ہے کہ صداقت کا علم بلند کرنے کے لیے میدان عمل میں نکلنا لازمی امر ہے،گھروں میں آرام کرنے سے انقلاب نہیں آیا کرتے۔ یہ باتیں انہوں نے جے یو پی گڈاپ ٹاوٴن کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ وفد کی قیادت قاری غلام مصطفی چشتی کر رہے تھے۔ شبیر ابو طالب نے کہا کہ مولانا نورانی کے فکری جانشین دہشت گردوں،بھتہ خوروں اور قاتلوں کے خلاف علم جہاد بلندکرتے رہیں گے۔
دریں اثناء چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی مفتی غوث صابری اور سیکرٹری مستقیم نورانی نے ٹاوٴنز کے کنوینرز کی تقریب
حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام مصطفی ص کی جدوجہد کو اپنا وطیرہ بنانا دونوں جہانوں کی خوش بختی ہے۔ اس موقع پر معاون کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ 
طالبانائزیشن اس ملک کیلئے خطرہ ہے،قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو جائے،ثروت اعجاز قادری
کراچی: سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادرینے کہا ہے کہ دشمن سے مقابلے کیلئے قوم کو ایسے بے مثال اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا جس سے 1965ء کی جنگ کی یاد تازہ ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر شاہ فیصل کالونی،ملیر سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام پذیر تمام مذاہب،مسالک اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا دشمن ایک ہی ہے۔ کیونکہ دہشت گرد کا نہ تو کوئی مذہب ہے اور نہ ہی کوئی مسلک۔ طالبانائزیشن اس ملک کیلئے خطرہ ہے ہماری قیادت مختلف مواقع پر ان خطرات کی نشاندہی کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ہم پوری دنیا میں تنہا رہ گئے ہیں ہمارے پڑوسی بھی ہم پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، ہماری غلط خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہمارے دوستوں کا اعتماد بھی ہم پر سے اٹھ گیا ہے، ہمیں اپنے ملک اور قوم کے تحفظ کیلئے اپنی خارجہ پالیسی تشکیل دینی چاہئے اور قوم پر کسی بیرونی ملک کی پالیسی مسلط کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کیری لوگر بل قومی سلامتی کا سودا کرنے کے مترادف ہے، ایسے معاہدے سے حکمران گریز کریں جس پر قوم کو اعتماد نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت
گردی نے قوم کی معاشی واقتصادی طور پر کمر توڑ دی ہے آج ہمارے تعلیمی ادارے اسی وجہ سے بند پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کر کے انہیں دوبارہ کھولا جائے تاکہ طلبہ کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو جائیں تاکہ اس ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کو تحفظ مل سکے۔
 عوام بے قصور انسانوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کیخلاف متحد ہیں،علماء
کراچی:مجلس درس پاکستان کے تحت متعلقین کارکنان اور تسہیل الدین کورس کے فارغ ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس درس پاکستان کے چیئرمین الحاج محمد سعید صابری نے کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے،غیر ملکی طاقتیں پاکستان کو پوری دنیا میں تنہا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اس وقت حکومت اور اپوزیشن کو ملکر ملک کی بقاء،سلامتی اور استحکام کیلئے ایک پالیسی بنانا چاہئے۔ عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں وہ نہیں چاہتے کہ بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جائے اور طلباء و طالبات اور عوام کو دھماکوں کے ذریعے ہلاک کیا جائے۔ علامہ سلیم عباس نقشبندی،مولانا خرم اقبال رحمانی،مولانا انور عطاری،مولانا عبداللہ کامل،مولانا اطہر میاں اختر القادری،مولانا فیض رسول شاہ قادری،محمد ہاشم خان،ارشاد اللہ سید،آفاق حسین صدیقی، کرامت اللہ نیازی،عبدالرشید وارثی،نیاز احمد مجاہد نے کہا کسی بھی مسلمان کی قبر کی بے حرمتی جائز نہیں جبکہ ولیوں کے مزارات کی بے حرمتی کرنا عذاب کو دعوت دینا ہے۔



خبر کا کوڈ : 13760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش