0
Wednesday 29 Feb 2012 21:21

امریکہ قذافی کے باغیوں کی طرح بلوچستان کے باغیوں کی بھی سرپرستی کر رہا ہے،فضل کریم

امریکہ قذافی کے باغیوں کی طرح بلوچستان کے باغیوں کی بھی سرپرستی کر رہا ہے،فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ جامعہ رضویہ میں ’’پاکستان زندہ باد کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ بلوچستان کو عالمی گریٹ گیم کا میدان بنایا جا رہا ہے، بلوچوں کے ساتھ نوآبادیاتی آقاؤں کی طرح سلوک ترک کیا جائے، لاپتہ افراد کے ساتھ ساتھ چھتیس ہزار شہداء کے قاتل دہشت گردوں کی بھی مذمت ہونی چاہیے کیونکہ چھتیس ہزار شہداء کے لاکھوں لواحقین بھی ہمدردی کے مستحق ہیں، آج تک کسی دہشت گرد کو سزا نہیں ہوئی، دہشت گردوں کو سزائیں دلوانے کے لیے عدالتی قوانین کی خامیاں دور کرنے اور نئے قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔
 
صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ امریکی صدر پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کیلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی جا رہی ہے، قوم اپنے اتحاد سے اس عالمی سازش کو ناکام بنائے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ فوج کو ساری خرابیوں کا ذمہ دار قرار دینے والے ملک دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور عسکری اداروں پر بلاوجہ تنقید کرنے والے امریکہ اور بھارت کو خوش کر رہے ہیں کیونکہ پاک فوج کو کمزور کرنا امریکہ اور بھارت کا ایجنڈا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کئی سال سے حالت جنگ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ایوب، جنرل یحییٰ، جنرل ضیاء اور جنرل مشرف کا ساتھ دینے والے سیاستدان ہی تھے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ بلوچستان کے دشمن پنجابی نہیں بلکہ حکمران اشرافیہ ہے، حکمران طبقے کی غلطیوں کی وجہ سے بے گناہ پنجابیوں کو بلوچستان میں قتل کیا جا رہا ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ جنرل مشرف کو انٹرپول کے ذریعے ملک میں واپس لا کر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی کے قاتل کی طاقت ہی پاکستان کی کمزوری ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ امریکہ قذافی کے باغیوں کی طرح بلوچستان کے باغیوں کی بھی سرپرستی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے شاعروں، ادیبوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے وفود بلوچستان بھیجے جائیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل پاکستان کی سلامتی، دفاع اور آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 141849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش