0
Friday 16 Mar 2012 23:23

تعلیم دشمنوں نے صوابی اور کوہاٹ میں 2 سرکاری سکول دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیئے

تعلیم دشمنوں نے صوابی اور کوہاٹ میں 2 سرکاری سکول دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ تعلیم دشمن شدت پسندوں نے اپنی مزموم کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے صوابی اور کوہاٹ میں مزید 2 سرکاری سکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ہے، ذرائع کے مطابق تخریب کاروں نے جمعہ کی صبح کوہاٹ کے علاقے مار چورنگی میں گورنمنٹ ہائی سکول کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا، جس سے سکول کی پندرہ کمروں پر مشتمل عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر صوابی کے علاقہ زیدہ میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول کڈی کو تعلیم دشمنوں نے بموں سے اڑا دیا۔ 

پولیس نے بتایا ہے کہ موضع کڈی میں نامعلوم افراد نے قبرستان اور پہاڑ کے دامن میں واقع سرکاری سکول کے اندر کمرے اور برآمدے میں دو بم  نصب کر رکھے تھے جو علی الصبح تین بجے زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے، خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچانے کا عمل عرصہ دراز سے جاری ہے لیکن تاحال صوبائی حکومت اور متعلقہ انتظامیہ نے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے۔
خبر کا کوڈ : 146095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش