0
Tuesday 10 Nov 2009 10:44

جنوبی وزیرستان،باجوڑ،کرم،مہمند ایجنسی،جھڑپیں اور بمباری،31 جنگجو مارے گئے،6 اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان،باجوڑ،کرم،مہمند ایجنسی،جھڑپیں اور بمباری،31 جنگجو مارے گئے،6 اہلکار شہید
وانا،باجوڑ،جنوبی وزیرستان:جنوبی وزیرستان،باجوڑ،کرم اور مہمند ایجنسی میں ہونے والی جھڑپوں اور بمباری میں 31جنگجو ہلاک اور 6 جوان شہید ہو گئے ہیں۔سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن راہ نجات کے دوران مزید 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 4 اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔دوسری طرف سیکورٹی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بنگل خیل، کنکر خیل اور کنی گرم کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران شدت پسند کمانڈر ممتاز برکی کی رہائشگاہ مسمار کر دی گئی،سیکورٹی فورسز نے جنڈولہ اور سراروغہ میں پوزیشن مستحکم کر لی ہیں۔مکین میں شدت پسندوں کے چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں 4 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔دوصلی،رزمک،شکئی سے فورسز کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر توپخانے سے گولہ باری کے نتیجے میں سات ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے.ادھر باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی کے علاقے ملاسید میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔چمڑ کنڈ اور سلارزئی میں جھڑپوں کے دوران 5شدت پسند ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔ ادھر لوئر میں طالبان کے گرفتار کمانڈر قاری شاہد کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا دیر لوئر اور اپر کے امیر قاری شاہد کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔کرم ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 8عسکریت پسند ہلاک جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔دریں اثنا مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں 10شرپسند مارے گئے ہیں۔
کرم ایجنسی،دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری،آٹھ دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی
پارہ چنار:سیکورٹی فورسز نے کرم ایجنسی کے علاقوں سپارکیت،مجی اور جناراک میں بمباری کر کے دہشت گردوں کے گیارہ ٹھکانے تباہ کر دیئے، آٹھ دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔جنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن راہ راست کے دوران سیکیورٹی فورسز مکین میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کر رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق رزمک کیمپ سے مکین کے مغربی پہاڑی علاقے پش زیارت میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،سیکیورٹی فورسز جاناتا کی جانب پیشقدمی کر رہی ہیں،اور مکین اور لدھا میں اپنی پوزیشن مستحکم بنا رہی ہیں،ان علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے،ادھر شمالی وزیرستان ایجنسی میں زقیم اسپتال سے سر کمر تک صبح چھ بجے سے غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ ہے۔
آپریشن راہ نجات،مزید سات شدت پسند ہلاک
وانا:جنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن راہ راست کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں سات شدت پسند ہلاک ہو گئے اور تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے مکین کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔تحصیل لدھا کے علاقے مروبی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں سات شدت پسند مارے گئے جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز کی پش زیارت، اور جاناتا کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔رزمک کیمپ سے مکین کے مغربی پہاڑی علاقے پش زیارت میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سیکورٹی فورسز مکین اور لدھا میں اپنی پوزیشن مستحکم بنا رہی ہیں۔ان علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ادھر شمالی وزیرستان ایجنسی میں زقیم اسپتال سے سر کمر تک صبح چھ بجے سے غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ ہے۔
وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،5شدت پسند ہلاک
وانا:جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں مکین،لدھا اور دیگر علاقوں میں فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن راہ نجات جاری ہے ۔تازہ کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ۔جبکہ جنتہ کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا گیا۔اور ان کے چھ ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ۔17 اکتوبر سے جاری آپریشن میں فورسز نے شدت پسندوں کے زیادہ تر مراکز کا کنٹرول حاصل کر لیا اور خودکش جیکٹوں سمیت بھاری اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے ۔دوسری جانب وسطی کرم ایجنسی کے علاقہ خوئے داد خیل میں فورسز نے شدت پسندوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 1 شدت پسند ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔



خبر کا کوڈ : 14786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش