1
0
Sunday 1 Apr 2012 14:57
کسی سے کوئی امید نہیں، اپنے دفاع کا انتظام خود کرینگے

شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں وزیراعلٰی اور وزیر داخلہ سندھ ملوث ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں وزیراعلٰی اور وزیر داخلہ سندھ ملوث ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

اسلام ٹائمز۔ پیام ولایت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام خیرپور میں دفاع تشیع کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مولانا حسن ظفر نقوی، آغا آفتاب حیدر جعفری اور مولانا آغا مظہر عباس نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس ملک کے قیام کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، شاید اسی بات کی ہم کو سزا دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں ایک تھپڑ پر تو سوموٹو ایکشن لے لیا جاتا ہے لیکن سانحہ کوہستان میں ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کے کانگریسی ایجنٹ دفاع پاکستان کی نقاب اوڑھ کر ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ کبھی عزاداری کو محدود کرنے کی باتیں کرتے ہیں، کبھی محب وطن شیعہ تنظیموں پر پابندی کی دھمکیاں دیتے ہیں اور کبھی جھوٹے وعدوں اور تسلیوں سے قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ خیرپور میں دوبارہ شیعہ دشمن عناصر تیزی سے سرگرم ہو رہے ہیں اور متعدد بار اہل تشیع اور امام بارگاہوں پر حملے کر چکے ہیں۔ ہم نے کئی بار اس عمل کی شکایت اور احتجاج کیا، لیکن وزیراعلٰی سید قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ منظور وسان خیرپور سے تعلق ہونے کے باوجود ان دہشتگردوں کے خلاف کوئی ایکشن لینے سے گریزاں نظر آتے ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خود بھی ان دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی سے کوئی امید نہیں ہے، اب ہم اپنے دفاع کا انتظام خود کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 149488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
گورنر سندھ كونسا دودھ كا دهلا ہوا ہے؟؟
حسن ظفر صاحب آخر ايم كيو ايم كے هيں، گورنر كا نام ليكر ادهورے سچ كى بجائے مكمل سچ بول ديتے تو كيا هى بات تهى. . . .
منتخب
متعلقہ خبر
ہماری پیشکش