0
Saturday 21 Apr 2012 22:18

طيارہ حادثہ، 123 میتوں کی شناخت ہو گئی، 115 ورثا کے حوالے

طيارہ حادثہ، 123 میتوں کی شناخت ہو گئی، 115 ورثا کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈي ميں گزشتہ روز بھوجا ايئر لائن کے طيارے کے حادثے ميں جاں بحق ہونے والے 127 افراد ميں سے 118 کي شناخت ہوگئي، جن ميں سے 115 لاشيں ورثاء کے حوالے کر دي گئيں، حادثے ميں جاں بحق ہونے والے 9 افراد کي تاحال شناخت نہيں ہو سکي، جس کے باعث ورثاء کے ڈي اين اے ٹيسٹ کيلئے خون کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہيں۔ اسلام آباد کے پاکستان انسٹي ٹيوٹ آف ميڈيکل سائنسز ميں طيارہ حادثہ ميں جاں بحق افراد کے لواحقين نے اپنے پياروں کي ميتيں وصول کيں، جن ميں سے بعض کي ميتيں آبائي علاقوں کي طرف روانہ کر دي گئيں۔ پمز ميں بوجھل دل اور سوگوار چہرے لئے لواحقين صبح سے ہي اپنے پياروں کي ميتيں وصول کر رہے تھے، 118 ميتوں کي شناخت ہو گئي ہے، جن ميں سے 115 لواحقين جبکہ 3 ضلعي انتظاميہ کے سپرد کر دي گئيں۔

حادثے نے 9 انساني جانوں کو شناخت کے قابل نہ چھوڑا اور يہ اعضا 48 باکسز ميں ڈال کر کولڈ اسٹوريج ميں منتقل کر ديئے گئے، لواحقين ميں سے 7 کے ڈي اين اے ٹيسٹ کيلئے خون کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہيں۔ اسپتال انتظاميہ اور امدادي کارکن اپنا کام مکمل کر چکے، تاہم لواحقين کي معلومات کيلئے قائم ڈيسک اب بھي موجود رہے گا۔ دوسري جانب اسلام آباد ميں طيارہ حادثے کي ابتدائي رپورٹ تيار اور جائے حادثہ پر ريسکيو آپريشن مکمل کر ليا گيا ہے۔ وفاقي وزير اطلاعات نے وعدہ کيا ہے کہ حتمي تحقيقاتي رپورٹ منظرعام پر لائي جائے گي۔ ابتدائي تحقيقاتي رپورٹ کے مطابق موسم سخت خراب تھا اور گرنے سے پہلے ہي طيارے ميں آگ لگ چکي تھي، طيارے کا ملبہ کھيتوں اور کئي گھروں ميں بھي گرا، تاہم مقامي آبادي کا کوئي جاني نقصان نہيں ہوا۔
 
جمعہ کي شام ہولناک حادثے کے شکار ہونے والے بدقسمت طيارے کا ملبہ تقريباً ايک کلوميٹر رقبے پر پھيل گيا تھا، پاک فوج اور شہري امدادي نے 17 گھنٹوں کي محنت کے بعد جاں بحق ہونے والے 127افراد کي باقيات تلاش کر کے اسپتال پہنچائيں، جبکہ ان کي قيمتي اشياء بھي اکٹھي کر لي گئيں۔ وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے طيارہ حادثے کے مقام کا فضائي جائزہ ليا۔ وفاقي وزير اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حادثے کي شفاف تحقيقات ہوں گي اور رپورٹ منظر عام پر لائي جائے گي، حادثے کے بعد جو اقدامات کر سکتے تھے کيے، اب تحقيقات کو نہيں چھپائيں گے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق بھوجا ائیر لائن کی بدقسمت پرواز کے 123 جاں بحق مسافروں کی شناخت کر لی گئی جبکہ ان میں‌ سے 115 کی میتوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بھوجا ائیر کا جہاز اپنے ساتھ ایک سو ستائیس گھروں کو بھی تباہ کر گیا۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور انہیں لواحقین کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے مقام کورال سے امدادی ٹیمیں شواہد اکٹھا کر رہی ہیں۔ جہاز کا بلیک باکس بھی مل گیا ہے۔ بلیک باکس کو بیرون ملک بھیجا جائے گا، جس سے تحقیقات میں مزید پیش رفت ہو گی۔ بھوجا ائیر لائنز کا بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ کراچی سے جمعہ کے روز پانچ بج کر پانچ منٹ پر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا، لیکن اسلام آباد ائیر پورٹ پر نہ اتر پایا اور چھ بج کر چھیالیس منٹ پر راولپنڈی میں کورال کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 127 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے وقت اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہو رہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 155351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش