0
Friday 11 May 2012 09:31
غیرانتخابی و غیرسیاسی اتحاد کیلئے کوششیں تیز

فرقہ واریت کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے 21 مئی کو اسلام آباد میں مذہبی سیاسی قیادت کا اجلاس

فرقہ واریت کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے 21 مئی کو اسلام آباد میں مذہبی سیاسی قیادت کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ دینی و سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل کی بحالی میں ناکامی کے بعد مذہبی سیاسی قیادت نے غیرانتخابی اور غیر سیاسی اتحاد کے قیام کی کوششیں تیز کر دیں اور اس مقصد کے لئے سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد میدان میں نکل آئے ہیں، جنہوں نے حالیہ چند دنوں میں مولانا فضل الرحمان، سید منور حسن، پروفیسر ساجد میر، مولانا سمیع الحق، حافظ محمد سعید، ڈاکٹر ابو الخیر زبیر، علامہ ساجد نقوی، پیر عبدالرحیم نقشبندی سمیت مختلف مذہبی رہنماﺅں سے رابطے کئے ہیں اور انہیں ملی یکجہتی کونسل کی طرز پر غیرسیاسی دینی اتحاد کے قیام پر اصولی طور پر قائل کر لیا ہے۔
 اس پیش رفت کے حوالے سے قاضی حسین احمد نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی آگ میں لپیٹنے کی سازش کی جا رہی ہے، جسے ناکام بنانا ہمارا دینی و ملی فریضہ ہے اور یہ عمل خوش آئند ہے کہ اس جذبے کو تمام رہنماﺅں نے سراہتے ہوئے عملی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس سلسلے میں 21 مئی کو اسلام آباد میں اہم اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پروفیسر ساجد میر نے بتایا کہ ہم قاضی حسین احمد کی کوششوں کو سراہتے ہیں امید کرتے ہیں کہ ان کی کوششوں کے مثبت نتائج نکلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 160761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش