0
Monday 7 Dec 2009 13:35

ایرانی جوہری مقامات پر اسرائیلی حملے کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں،البرادی

ایرانی جوہری مقامات پر اسرائیلی حملے کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں،البرادی
واشنگٹن:بین الاقوامی ادارے برائے جوہری توانائی کے سابق سربراہ محمد البرادی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی جوہری مقامات پر اسرائیلی حملے کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں سابق سربراہ آئی اے ای اے نے کہا کہ ایرانی جوہری مقامات پر اسرئیلی فوج کے حملے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل فوجی نہیں ہے کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے ملک پر جوہری ہتھیار بنانے کا الزام لگا کر اس پر بم برسائے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو حقائق کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ ایران کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے کیونکہ اس نے یورینیم کی افزودگی کی پروڈکشن میں اضافہ نہیں کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 16445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش