0
Wednesday 13 Jun 2012 20:21

ملک ریاض کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، کل سپریم کورٹ میں طلب

ملک ریاض کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، کل سپریم کورٹ میں طلب
 اسلام ٹائمز۔ عدالت عظمیٰ نے ارسلان کیس کے مرکزی کردار ملک ریاض کو پریس کانفرنس کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کل طلب کر لیا۔ جسٹس شاکراللہ جان نے ریمارکس دیئے کہ ملک ریاض نے پریس کانفرنس کے ذریعے عدالت کو بدنام کیا۔ سپریم کورٹ نے پریس کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کرنے پر بحریہ ٹاؤن کے سابق چیئرمین ملک ریاض کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔ ملک ریاض کو کل ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ ملک ریاض کی پریس کانفرنس کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں جسٹس طارق پرویز اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔ 

جسٹس شاکراللہ جان نے ملک ریاض کی جانب سے منگل کی شام کی جانے والی پریس کانفرنس کا متن پڑھ کر سنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے رجسٹرار کی درخواست پر ازخود نوٹس لیا ہے۔ جسٹس شاکراللہ جان نے کہا کہ ملک ریاض کی پریس کانفرنس بادی النظر میں توہین عدالت ہے، پریس کانفرنس میں عدالت عظمیٰ اور اس کے ججوں کی تضحیک کی گئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کی پریس کانفرنس بظاہر عدلیہ کو بدنام اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔ عدالت نے ملک ریاض کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات کو ذاتی طور پر طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ اظہار وجوہ کا یہ نوٹس توہین عدالت آرڈینس بتیس کے تحت جاری کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ : 170957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش