0
Saturday 21 Jul 2012 22:59

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی کامیابی غیر جمہوری قوتوں کے منہ پر طمانچہ ہے، لطیف کھوسہ

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی کامیابی غیر جمہوری قوتوں کے منہ پر طمانچہ ہے، لطیف کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار محمد لطیف خاں کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت اور عوام کا دفاع کرے گی۔ جس وزیر اعظم کو نااہل قرار دے کر گھر بھیجا گیا، عوام نے اُن کے حق میں فیصلہ دے کر نہ صرف ان کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کو منتخب کیا ہے بلکہ یہ کہنا بھی درست ہو گا کہ یہ غیر جمہوری قوتوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ 

باغبانپورہ لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حاجی عزیز الرحمان چن کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کا مہینہ صرف بھوک پیاس کے لئے نہیں بنایا بلکہ اس کے ذریعے سے انسان کو قوت برداشت کا سبق دیا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کا بھی یہی فلسفہ رہا ہے کہ غریب عوام کی بھلائی اور انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا نعرہ روٹی، کپڑا اور مکان صرف نعرہ ہی نہیں تھا بلکہ انہوں نے بے زمین ہاریوں میں مفت زمینیں بھی تقسیم کیں۔ گورنر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 150 سو ارب روپے غریب اور مستحق لوگوں میں تقسیم کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر عوام کی فلاح و بہبود اور اس کی ترقی کے لئے کوئی جماعت مخلص ہے تو وہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اسی پروگرام کے تحت 70 لاکھ خاندانوں کو غربت کی دہلیز سے نکالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے 1973ء کا آئین اپنی اصل شکل میں دوبارہ بحال کیا ہے اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا کیونکہ سابق وزیر اعظم بخوبی سمجھتی تھیں کہ عوام ہی اصل طاقت ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ہی ملک و قوم کو ترقی کے راستے پر گامزن کر سکتا ہے۔ 








































خبر کا کوڈ : 180939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش