0
Sunday 17 Jan 2010 12:54

زندہ اور بخیریت ہوں،میزائل حملے کے مقام پر موجود ہی نہیں تھا،حکیم اللہ محسود

زندہ اور بخیریت ہوں،میزائل حملے کے مقام پر موجود ہی نہیں تھا،حکیم اللہ محسود
پشاور:کالعدم تحریک طالبان کے امیر حکیم اللہ محسود نے کہا ہے کہ میں میزائل حملے میں ہلاک نہیں ہوا،زندہ اور بخیریت سے ہوں،ملک میں طالبان کی کسی بھی کارروائی کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان کی جانب سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو جاری کی گئی آڈیو ٹیپ میں انہوں نے کہا کہ میں زندہ ہوں اور بالکل خیریت سے ہوں۔بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز ایک آڈیو ٹیپ جاری کی تھی جس پر کچھ لوگوں نے قیاس آرائی کی کہ میں نے اس میں تاریخ کا ذکر نہیں کیا،آج 16 جنوری ہے اور میں یہ دوبارہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں زندہ ہوں اور جب میزائل حملہ ہوا تو میں اس جگہ موجود ہی نہیں تھا۔حکیم اللہ محسود نے کہا کہ ملک میں کسی جگہ بھی طالبان پر حملہ ہوا تو اس کی تمام ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ 
حکیم اللہ محسود زندہ ہے تو دنیا کا سب سے برا شخص ہے،ہالبروک
کابل:پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ میرے پاس حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی واضح معلومات نہیں ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رچرڈ ہالبروک کا کہنا تھا کہ میں نے اس واقعہ سے متعلق مختلف اطلاعات سنی ہیں۔تاہم مجھے یہ نہیں پتہ کہ وہ مارا جا چکا ہے یا زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ ابھی زندہ ہے تو وہ زمین پر موجود سب سے برا شخص ہے۔یہ کہنا بالکل درست ہو گا کہ وہ دنیا کا سب سے بُرا شخص ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شدت پسندوں کے حملوں سے ان کی عوامی حمایت میں کمی ہو گی۔ہالبروک نے مزید کہا کہ میزائل ٹارگٹ پر لگا ہے یا نہیں امریکہ کو بھی پتہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شدت پسند سوات آپریشن میں کامیابی پر حکیم اللہ محسود کا نام استعمال کر رہے ہیں،سوات کی تعمیر نو کے لئے امریکہ کو بین الاقوامی سپورٹ فعال کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان اور افغانستان کی امداد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 18753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش