0
Friday 24 Aug 2012 22:22

نئی دہلی میں بین الاقوامی حج سیمینار، ایران اور بھارت کے اسلامی اسکالرز کی شرکت

نئی دہلی میں بین الاقوامی حج سیمینار، ایران اور بھارت کے اسلامی اسکالرز کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ ایران اور بھارت سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد عالم دین اور اسلامی اسکالرز نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی حج سیمینار میں شرکت کر رہے ہیں، جس میں حج کے اہم اسلامی فریضہ کی اہمیت و افادیت پر غور و خوض کیا جارہا ہے، اس دو روزہ سیمینار کا اہتمام نئی دہلی میں ایران کلچرل ہائوس نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے اشتراک سے کیا ہے، اس سیمینار کی صدارت ایران کے امیر حج حاجی سعید اصغر نے کی، حج سیمینار کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ایرانی کلچر ہائوس نئی دہلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم نجفی نے کہا کہ حج اسلام میں اہمیت کا حامل ہے اور حج کے موقع پر دنیا کے کونے کونے سے لاکھوں مسلمان مکہ مکرمہ میں جمع ہوتے ہیں اور یہ ان کے لئے ایک بہترین موقع ہے کہ اس عظیم اجتماع کو اپنے مسائل کے حل کے لئے استعمال کیا جائے۔
 
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قاضی سعید اصغر کا کہنا تھا کہ حج کی اہمیت کافی بلند ہے اور اسی لئے اس کو اسلام کا ایک اہم رکن عبادت قرار دیا گیا ہے، یہ ایک ایسا فریضہ ہے کہ جس سے دنیا میں اخوت، محنت، رواداری اور انسانیت کا درس ملتا ہے، اور حج کے دوران اللہ کے نزدیک نہ کوئی بڑا ہے اور نہ کوئی چھوٹا بلکہ اس کی نظر میں سب برابر ہیں، دہلی حج کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر پرویز میاں نے بھی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حج کمیٹی عازمین حج کے لئے بہتر انتظامات کرنے کی اہل ہے اور اس نے اب تک عازمین حج کے لئے بہتر انتظامات کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 189700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش