0
Friday 14 Sep 2012 23:19

مقبوضہ کشمیر، توہین رسالت (ص) کے خلاف فرزندان توحید سراپا احتجاج

مقبوضہ کشمیر، توہین رسالت (ص) کے خلاف فرزندان توحید سراپا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ بدبخت امریکی فلم ساز کی طرف سے رسول اکرم (ص) کی شان میں توہین آمیز فلم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں صدائے احتجاج بلند کی گئی جبکہ نماز جمعہ کے بعد شہر و گام میں لاکھوں فراندانِ توحید نے امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے بلند کرتے ہوئے کئی مقامات پر اسرائیل اور امریکہ کے جھنڈے نذر آتش کئے، اس دوران مائسمہ، نوہٹہ، بارہمولہ، پلہالن پٹن اور لولاب مقامات میں مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھیاں برسانے کے ساتھ ساتھ آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوائی فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے ممکنہ مظاہروں کے پیش نظر سید علی شاہ گیلانی، محمد یاسین ملک، جاوید احمد میر، مولانا مسرور عباس، ہلال احمد وار، سیدہ آسیہ اندرابی اور جمیل احمد وار سمیت کئی آزادی پسند قائدین کو گرفتار کرکے مختلف پولیس تھانوں میں بند رکھا، معلوم ہوا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ضلع ہیڈ کوارٹر نہ چھوڑنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 195382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش