0
Friday 12 Oct 2012 03:29

مفتیان اور علمائے کرام 24 گھنٹے کے اندر طالبان کی مذمت کریں ورنہ انہیں بے نقاب کروں گا، الطاف حسین

مفتیان اور علمائے کرام 24 گھنٹے کے اندر طالبان کی مذمت کریں ورنہ انہیں بے نقاب کروں گا، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے مفتیان اور چوٹی کے علمائے کرام 24 گھنٹے کے اندر اندر قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی پر طالبان کے بزدلانہ حملے کی مذمت کریں۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے مفتی اعظم پاکستان سمیت تمام مفتیان کرام اور ملک کی تمام بڑی بڑی دینی درس گاہوں کے علمائے کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے 24 گھنٹے کے اندر اندر قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی پر طالبان کے بزدلانہ اور وحشیانہ حملے کی مذمت نہیں کی اور اپنے مؤقف کا کھل کر اظہار نہ کیا تو میں بروز اتوار ملک بھر میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے اجلاس سے اپنے خطاب میں ان علمائے کرام کو بے نقاب کرنے پر مجبور ہوجاؤں گا۔ الطاف حسین نے کہا کہ اگر مفتیان اور علمائے کرام کی جانب سے طالبان کے بزدلانہ حملے کی مذمت نہیں کی گئی تو ایم کیو ایم کے عوامی نمائندے قومی اسمبلی میں یہ بل پیش کریں گے کہ پاکستان میں صرف علمائے حق کو ہی دینی تعلیم دینے کی اجازت دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 202913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش