0
Wednesday 31 Oct 2012 20:44

500 مشائخ نے جماعت اہلسنّت کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا

500 مشائخ نے جماعت اہلسنّت کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کے زیراہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف 8 نومبر کو راولپنڈی تا کراچی ہونے والے ’’لبیک یا رسول اللہ(ص) لانگ مارچ‘‘ کی 500 سے زائد گدی نشین مشائخ نے حمایت کر دی۔ روحانی خانقاہوں کے سجادہ نشیں مشائخ نے جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ کو فون کر کے لانگ مارچ کا خیر مقدم کیا ہے اور اس میں اپنے مریدوں سمیت شریک ہونے کا اعلان بھی کیا ہے۔

لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرنے والے مشائخ میں دیوان اہل سیّدی، پیر سید سلطان علی شاہ، پیر میر طیب علی بخاری، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، پیر حمید جان سیفی، پیر میاں محمد حنفی سیفی، پیر نقیب الرحمن، پیر فضیل عیاض قاسمی، پیر محمد افضل قادری، پیر سید ظفر اقبال شاہ، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، پیر خالد سلطان قادری، پیر ذاکر سجاد زنجانی، پیر غلام صدیق نقشبندی، پیر محمد اطہر القادری، پیر سید کوثر علی شاہ، پیر سید خلیل الرحمن شاہ، پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، پیر سید شمس الدین بخاری، پیر ڈاکٹر محمد سرفراز سیفی، پیر سید غلام یٰسین شاہ اور دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 208030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش