0
Friday 16 Nov 2012 16:17

غزہ پر غاصب صیہونی ریاست کے مسلسل حملے انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن

غزہ پر غاصب صیہونی ریاست کے مسلسل حملے انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن
اسلام ٹائمز۔ غزہ پر غاصب صیہونی ریاست کے مسلسل حملے انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہیں، شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے چیف کمانڈر احمد الجابری کی شہادت پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی اپیل کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی (جماعت اسلامی)، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی (رہنما جمعیت علماء پاکستان)، مولانا صادق رضا تقوی (رہنما مجلس وحدت مسلمین کراچی)، محفوظ یار خان ایڈووکیٹ (رہنما پاکستان عوامی مسلم لیگ) اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے حماس کے رہنما احمد الجابری کی اسرائیل حملہ میں شہادت پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کیا۔

فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آخر عالمی برادری کب تک بے حسی کا مظاہرہ کرتی رہے گی اور فلسطین میں مظلوم انسانوں کا خون بہتا رہے گا، غزہ پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے مسلسل حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جسے امریکی حمایت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں مظلوم اور نہتے انسان جن میں معصوم بچوں سمیت خواتین اور بزرگ شامل ہیں اسرائیل بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن دنیا بھر کے انسانی حقوق کی علمبردار امریکی ریاست سمیت یورپی یونین اور بالخصوص اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ رہنماﺅں نے کہا کہ فلسطین اور غزہ میں صیہونی جارحیت کے نتیجہ میں ہونے والے قتل عام کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ امریکی کٹھ پتلی بن چکی ہے اور امریکی و اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لئے عالمی مسائل اور فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری صیہونی افواج کے حملوں کو بند کروانے کے لئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہئیے۔ رہنماؤں نے کہا کہ حماس کے کمانڈر احمد الجابری کی شہادت ایک عظیم اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کو تعزیت پیش کرتے ہیں، شہید جابری کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 212315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش