0
Sunday 25 Nov 2012 19:06

پشاور میں یوم عاشور کے تمام ماتمی جلوس اختتام پزیر

پشاور میں یوم عاشور کے تمام ماتمی جلوس اختتام پزیر
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں یوم عاشور کے تمام ماتمی جلوس اختتام پزیر ہو گئے، امام بارگاہ جان محمد خان، امام بارگاہ سید عالم شاہ، امام بارگاہ مرزا قاسم، امام بارگاہ ملک رحمان، امام بارگاہ آغا مصطفیٰ شاہ، امام بارگاہ علمدار،  امام بارگاہ حیدر شاہ، امام بارگاہ سائیں سہراب سے نکلنے والے شبیہ علم و ذوالجناح کے جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے منزل مقصود پر پہنچ چکے ہیں، جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جلوسوں کے دوران عزاداران امام حسین (ع) نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی، اس موقع پر نوحہ خواں سنگتوں نے امام عالی مقام (ع) کو نوحہ خوانی کے ذریعے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، قبل ازیں مجالس کے دوران علماء کرام اور ذاکرین اہل بیت (ع) نے شہادت امام حسین (ع) پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے بڑی تعداد میں پولیس اہلکار، بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار اور امامیہ اسکائوٹس کے رضاکار فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 215103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش