0
Tuesday 27 Nov 2012 21:36

استحصالی نظام کا خاتمہ حسینیت سے ہی کیا جا سکتا ہے، ڈاکٹر اشرف جلالی

استحصالی نظام کا خاتمہ حسینیت سے ہی کیا جا سکتا ہے، ڈاکٹر اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ حضرت امام حسین (ع) امت مسلمہ کی سیادت اور سرداری کی بڑی دلیلوں میں سے ایک دلیل ہیں جو حق کی خاطر باطل سے ٹکرائے، پہلی امتوں میں سے کسی امت کے اندر نیکی پھیلانے اور بدی سے ٹکرانے کا ایسا انداز بہت کم نظر آتا ہے جس طرح امام حسین(ع) کربلا کے میدان میں یزیدی نظام سے ٹکرا گئے اور صبر و استقامت اور جرات کی منفرد مثالیں قائم کیں اور دین اسلام کے احکام اور شریعت کی حدود پر اپنے لہو سے پہرہ دیا۔

ان خیالات کا اظہار بانی ادارہ صراط مستقیم مولانا ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جامعہ جلالیہ رضویہ مظہرالاسلام داروغہ والا میں ادارہ صراط مستقیم کے زیراہتمام عظیم الشان فکر حسین (ع) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا آج استحصالی نظام کا خاتمہ اور صہیونی مظالم کا مقابلہ صرف حسینیت(ع) سے ہی کیا جا سکتا ہے نیز گستاخانہ خاکے اور فلمیں بنانے والوں کو حسینیت(ع) ہی سے لگام دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے جیل میں غازی ممتاز حسین قادری پر ڈھائے جانے والے مظالم کی پر زور مذمت کی اور معدے کی بیماری کی بنیاد پر غازی ممتاز حسین قادری کے وزن 10 کلو کم ہو جانے پر نہایت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ غازی ممتاز حسین قادری کو جیل میں فی الفور طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔ کانفرنس کی صدارت مولانا ارشاد احمد جلالی نے کی جبکہ مولانا محمد طاہر نواز، مولانا محمد جاوید سیالوی، مولانا محمد فیاض قادری اور دیگر علماء بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 215742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش