0
Wednesday 14 Apr 2010 16:45
بیت المقدس کو یہودی بنانے کی اسرائیلی سازشیں

اسرائیل نے سات ہزار فلسطینی محلوں کے نام عبری زبان میں تبدیل کر دیئے

اسرائیل نے سات ہزار فلسطینی محلوں کے نام عبری زبان میں تبدیل کر دیئے
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین کے خبررساں ادارے وفا نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کی غاصب صیہونیستی رژیم نے بیت المقدس کو یہودی بنانے کے ناپاک منصوبے کے تحت فلسطین کے سات ہزار محلوں کے نام عربی زبان سے عبری زبان میں تبدیل کر دیئے ہیں۔ قدس شریف فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ہایل صندوقہ نے کہا: صہیونیستی رژیم گذشتہ 125 سال سے بیت المقدس کے تشخص کو تبدیل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اسی راستا میں اسرائیل نے 5000 فلسطینی محلوں، سینکڑوں تاریخی مقامات اور 1000 فلسطینی قصبوں کے نام تبدیل کر دیئے ہیں۔ ہایل صندوقیہ نے مزید بتایا کہ یہ کام ایک یہودی کمیٹی "بوھد" کی طرف سے کیا گیا ہے جو 1922 سے اس مقصد کیلئے سرگرم عمل ہے۔ یہ کمیٹی 24 صیہونیستی محققین پر مشتمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 23673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش