0
Monday 4 Mar 2013 12:49

ملک میں قیام امن کیلئے ہمیں امریکی جنگ سے نکلنا ہو گا، جمعیت علمائے پاکستان

ملک میں قیام امن کیلئے ہمیں امریکی جنگ سے نکلنا ہو گا، جمعیت علمائے پاکستان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ ناصر جمیل ہاشمی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حامد رضا بھٹی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نورالمصطفیٰ نورانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی میں بم دھماکوں کی پر زورانداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہوں کا خون کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امن قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں وہ مکمل طور ناکام ہو چکی ہے، اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ مزید قوم کا امتحان لینے کے بجائے مستعفی ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمارا ملک بدامنی اور دہشت گردی کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے ہمیں امریکی جنگ سے نکل کر خودمختار اور آزادانہ پالیسی ترتیب دینا ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 244090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش