0
Wednesday 6 Mar 2013 12:25

کالعدم سپاہ صحابہ کا انسداد دہشتگردی بل کیخلاف مزاحمت کا اعلان

کالعدم سپاہ صحابہ کا انسداد دہشتگردی بل کیخلاف مزاحمت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے سربراہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ حکومت انسداد دہشت گردی کے نام سے بل لاکر اہل حق کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ مانسہرہ کے علاقے بفہ میں نذیر ہزاروی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احمد لدھیانوی نے حکومتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ صحابہ پر پنجاب حکومت کی سپورٹ کا الزام لگانے والے خود بھی انتخابی مفاد کے لئے ہماری سپورٹ کرتے نظر آئیں گے۔ لدھیانوی نے مزید کہا کہ اہلسنت و الجماعت متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ حکومت انسداد دہشت گردی کے نام سے جو بل لا رہی ہے ایسا کوئی بل ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا۔ ذرائع کے مطابق اس اجتماع سے اورنگزیب فاروقی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور حسب معمول خاص فرقہ کو غلیظ زبان کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اجتماع میں متنازعہ نعرہ بازی بھی کی گئی۔ اس دوران مانسہرہ میں خطرناک اسلحہ کی بھی نمائش کی گئی۔ اس صورتحال پر مانسہرہ کے علاقہ بفہ کے عوام نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 244636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش