0
Sunday 2 May 2010 14:07

دنیا کو اصل خطرہ جوہری ہتھیاروں کے ذخیروں سے ہے،احمدی نژاد

دنیا کو اصل خطرہ جوہری ہتھیاروں کے ذخیروں سے ہے،احمدی نژاد
تہران:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے عالمی کانفرنس کل سے امریکا میں ہو رہی ہے۔ایرانی صدر احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ دنیا کو اصل خطرہ ایٹمی ہتھیاروں کی پیداوار اور ذخیروں سے ہے۔اقوام متحدہ کے تحت نیویارک میں ہونے والی اس کانفرنس میں چھالیس ممالک کے سربراہان،وفود اور نمائندے شرکت کریں گے۔ 
نیویارک روانہ ہونے سے پہلے تہران ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کو موثر بنانے کیلئے تجاویز دیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس برس میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوئی۔جس کے باعث کئی ممالک نے جوہری ہتھیار حاصل کئے۔
خبر کا کوڈ : 24933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش