0
Thursday 9 May 2013 11:52

انتخابی مہم کا آج آخری دن، تمام بڑی جماعتیں مختلف شہروں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرینگی

انتخابی مہم کا آج آخری دن، تمام بڑی جماعتیں مختلف شہروں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرینگی
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 9 اور 10 مئی کی رات بارہ بجے کے بعد انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔ اس لئے سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کیلئے ووٹرز کو قائل کرنے کا آج آخری روز ہے۔ اسی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہروں میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ انتخابی مہم کے آخری روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام آباد میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گی۔ ستارہ مارکیٹ میں منعقدہ جلسے سے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن جبکہ ڈی چوک پر ہونے والے اجتماع سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پر ہونے والے جلسے کیلئے کرسیاں، بینرز، جنریٹرز اور کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔ تحريک انصاف کے چیئرمين عمران خان کی خراب صحت کے پیش نظر ويڈيو کانفرنسنگ کے لئے اسپيکرز اور سکرين بھی نصب کی جا رہی ہے۔ تحريک انصاف کے ايڈيشنل سيکريٹری جنرل، سيف اللہ نيازی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر، عمران خان کا صبح دوبارہ چيک اپ کریں گے۔ جسکے بعد ان کی جلسے میں شرکت کا حتمی فيصلہ کيا جائيگا۔ اگر ڈاکٹروں نے اجازت نہ دی تو پھر عمران خان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکاء سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 262062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش