0
Monday 19 Aug 2013 10:40

محاذ آرائی نے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف زندگی دشوار بنا رکھی ہے، سردار یعقوب

محاذ آرائی نے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف زندگی دشوار بنا رکھی ہے، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ محاذ آرائی نے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف زندگی دشوار بنا رکھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس وقت انتہائی نازک مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ بھارت جنگی جنون کے خاتمے اور جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاکہ تمام فریقین کے درمیان افہام و تفہیم پیدا کرنے میں وویمن فارپیش اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ سردار یعقوب نے کہا کہ عالمی امن کے لیے غیرسرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کے باشعور افراد کا کردار لائق تحسین ہے۔ خطے میں بھارت کی جانب سے جنگی جنون توسیع پسندانہ عزائم اور اسلحے کی دوڑ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ خطے کے ڈیڑھ ارب کی آبادی کو غربت اور تنگدستی سے بچانے کے لیے این جی اوز کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز جبوتہ ہائوس میں وویمن فارپس کی صدر مسسز نیر ملک کی قیادت میں تیرہ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ غیرملکی میڈیا پر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ خواتین کو آزادکشمیر اور پاکستان میں مساویانہ حقوق حاصل نہیں ہیں۔ انتہا پسند قوتوں نے خواتین کو گھروں کے اندر مقید کر رکھا ہے۔ جبکہ حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے۔ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو پاکستان کی وزیراعظم رہی ہیں۔ فہمیدہ مرزا قومی اسمبلی کی سپیکر رہی ہیں اور اسی طرح آزاد کشمیر اسمبلی میں خواتین مخصوص نشستوں کے علاوہ براہ راست الیکشن لڑ کے بھی منتخب ہو کر آتی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ آزاد اور مقبوضہ وادی کے لوگوں کے درمیان رابطہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چونکہ مسئلہ کشمیر اس وقت انتہائی نازک مراحل میں داخل ہو چکا ہے تو خواتین آگے بڑھیں اور اپنا کردار ادا کریں۔ کشمیر میں گذشتہ دو دہائیوں سے غیرمستحکم سیاسی صورتحال نے معاشی و سماجی زندگی کو بہت متاثر کیا ہے۔ دوایٹمی طاقتوں کے درمیان کشمیر کے خطے میں محاذ آرائی نے نہ صرف ایل او سی کے دونوں اطراف میں زندگی دشوار بنا رکھی ہے بلکہ اس سے دنیا میں مقیم تمام کشمیریوں کی زندگی بھی متاثر ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 293764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش