0
Monday 30 Sep 2013 13:49

اسکردو، حلقہ تین کے ضمنی الیکشن کی تیاریاں عروج پر، فدا ناشاد اور عباس موسوی کا مقابلہ

اسکردو، حلقہ تین کے ضمنی الیکشن کی تیاریاں عروج پر، فدا ناشاد اور عباس موسوی کا مقابلہ
اسلام ٹائمز۔ اسکردو حلقہ تین کے ضمنی الیکشن میں میدان مارنے کے لئے حاجی فدا محمد ناشاد اور سید عباس موسوی نے سر توڑ کوششیں شروع کر دی ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف علاقوں کے دورے شروع کئے ہوئے ہیں جہاں عمائدین اور سرکردگان علاقہ سے ملاقاتوں اور ان سے الیکشن میں حمایت مانگنے کے لئے ن لیگ اور آل پاکستان مسلم لیگ دونوں کے رہنماؤں نے اپنی کاوشیں تیز کر دی ہیں۔ مذکورہ انتخابی حلقے میں اب الیکشن ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے بقول الیکشن کے معاملات سے بچنے کے لئے وہ سائیڈ ہوئے تھے لیکن ن لیگ اور مشرف لیگ نے میدان نہ چھوڑنے کی تان لی ہے۔ یہ بات قبل از وقت ہوگی کہ اس الیکشن کا اختتام کس کی فتح کے ساتھ ہوگا تاہم حاجی فدا محمد ناشاد گلگت بلتستان کے منجھے ہوئے سیاست دان ہونے کے علاوہ حلقہ کی با اثر شخصیت بھی ہیں۔ اس الیکشن میں حاجی فدا محمد ناشاد کی فتح کے امکانات بہت زیادہ روشن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 306563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش