0
Wednesday 9 Oct 2013 21:22

دہشتگردانہ حملے زلزلہ متاثرین کی بحالی کو نہیں روک سکتے، میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ

دہشتگردانہ حملے زلزلہ متاثرین کی بحالی کو نہیں روک سکتے، میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ

اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دہشت گردوں کے حملے زلزلے سے متاثرہ بلوچ بہن بھائیوں کی بحالی کے جذبے سے نہیں روک سکتے۔ پاک فوج، ایف سی اور این ڈی ایم اے سمیت امدادی کارکن دن رات بلوچ بہن بھائیوں کی امداد کیلئے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ حملے زلزلہ متاثرین کی امداد کے اس جذبے کو سرد کرسکتے ہیں اور نہ ہی دور دراز علاقوں تک رسائی میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔

میجر سلیم باجوہ کے مطابق امدادی کارروائیوں میں اب تک فوج کے 14 ہیلی کاپٹرز 428 گھنٹوں کی امدادی پروازیں کرچکے ہیں، دو سی 130 بھی ان کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ کراچی امدادی کارروایئوں کا بنیادی مرکز ہے، یہیں سے متاثرہ علاقوں تک فضائی اور زمینی راستوں سے امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ اب تک 6429 متاثرین زلزلہ کو امداد فراہم کی گئی، 3594 زخمیوں اور مریضوں کا علاج ہوچکا ہے۔ جبکہ متاثرین میں 378 ٹن راشن سمیت 36842 ٹینٹ بھی تقسیم کرچکے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 309769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش