0
Tuesday 22 Oct 2013 20:12

لاہور، گلگت بلتستان یوتھ کونسل کا قیام، دیدار علی ہنزائی عبوری چیئرمین منتخب

لاہور، گلگت بلتستان یوتھ کونسل کا قیام، دیدار علی ہنزائی عبوری چیئرمین منتخب
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مقیم گلگت بلتستان کے سینئر طالب علم رہنماوں اور سماجی کارکنان نے گلگت بلتستان یوتھ کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا، اس سلسلے میں تین میٹینگز کے بعد متفقہ رائے کے مطابق تنظیم کے نام پر اتفاق کے بعد تنظیمی عبوری ڈھانچے بھی اعلان کیا گیا۔ دیدار علی ہنزائی تنظیم کے عبوری چیئرمین جبکہ سینئر طلباء رہنماء تحسین علی رانا، فرحان علی ساقی، نثار احمد، ضیغم علی، اور منور عباس پر مشتمل ایگزیگٹیو کمیٹی کا اعلان بھی کیا گیا۔ پرنس کامران سیکرٹری خزانہ ہوں گے۔

اجلاس میں بات کرتے ہوئے یوتھ لیڈرز کا کہنا تھا کہ تمام تر سیاسی و مذہبی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر یوتھ اور گلگت بلتستان کی خدمت کے لئے ایک پلیٹ فارم کا ہونا بہت ضروری تھا۔ یوتھ لیڈرز نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نوجوانان گلگت بلتستان کا یہ پلیٹ فارم مستقبل قریب میں گلگت بلتستان یوتھ کی نمائندہ جماعت بن کر علاقے کی خدمت کرے گی۔ اجلاس کے آخر میں منتخب اراکین نے طلباء رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اس سال جشن آزادئ گلگت بلتستان شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 313290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش