1
0
Friday 1 Nov 2013 22:41

گلگت بلتستان انتخابات میں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اکثریت حاصل کرینگے، علامہ عارف واحدی

گلگت بلتستان انتخابات میں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اکثریت حاصل کرینگے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ھم نے 1994ء اور 1999ء میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا اور بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ حتی کہ وہاں حکومت بھی بنائی اور ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، صحت، تعلیم کے شعبوں میں واضح بہتری لائی گئی، لوگوں کی سہولت کے لیے پل، سڑکیں، توانائی اور دیگر شعبوں میں یادگار کام کئے، امن و امان کا بے مثال ماحول ایجاد کیا، تمام مسالک کے لوگوں کے لیے بلاتفریق کام کیا گیا، اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے یادگار ماحول مہیا کیا گیا، کوئی فرقہ واریت نہیں تھی، تمام طبقات کو یکساں اھمیت دی گئی، ھماری حکومت وھاں قائم ھونے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا، ایک سازش کے تحت ھماری جماعت کو کالعدم قرار دیا گیا، ھمیں کام سے روکا گیا، اور ایک منظم سازش کے تحت اس علاقے میں فرقہ واریت اور دھشت گردی کو فروغ دیا گیا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ اس وقت محرومیت کا شکار ھیں، مایوس ھیں، بدامنی اور دھشت گردی سے تنگ آچکے ھیں، ان کے مطالبے پر اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے اھم اجلاس میں گلگت بلتستان کے غیور عوام کی محرومیت کو دور کرنے اور ان کو آئینی حقوق دلوانے کے لیے بھرپور سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کیا گیا ھے، اس لیے ھم اعلان کر رھے ھیں کہ 2014ء کے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں گے اور سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ھوئے اکثریت حاصل کریں گے اور وھاں اقتدار میں آکر اس علاقے کو ملک کا پانچواں صوبہ بنوائیں گے اور عوام کو آئینی حقوق دلوائیں گے اور محرومیوں کو دور کرکے خوشحالی لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 316648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

انشاءالله دشمن کو زبردست شکست ہوگی۔
منتخب
ہماری پیشکش