0
Sunday 10 Nov 2013 23:27

ہر نیکی حسینیت اور ہر برائی کا نام یزیدیت ہے، علامہ علی اختر اعوان

ہر نیکی حسینیت اور ہر برائی کا نام یزیدیت ہے، علامہ علی اختر اعوان
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم دعوت اور معروف اسلامی اسکالر علامہ علی اختر اعوان نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں اہل بیت ؑ کی قربانیوں سے صبر رضا، استقامت اور قربانی کے عظیم رویوں نے جنم لیااور آج انسانیت ان مثبت رویوں سے فیض یاب ہو رہی ہے۔ ہر نیکی حسینیت اور ہر برائی یزیدیت ہے۔جو لوگ یا طبقات لوگوں کا کسی بھی سطح پر استحصال کر رہے ہیں وہ اپنا تعلق حسین ؑ سے نہ جوڑیں۔ پیغام کربلا یہ ہے کہ جب معاشرے میں غیر اسلامی اقدار فروغ پانے لگیں تو ان کی بحالی کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔

تحریک منہاج القرآن حسینی کردار ادا کرتے ہوئے ملک سے ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لئے مصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن پی پی 12 اور منہاج نعت کونسل کے زیر اہتمام جامع مسجد مائی شرفاں میلاد نگر میں منعقدہ شہادت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افلاس زدہ معاشرے میں دینی اقدار کا نفاذ ناممکن ہوجاتا ہے۔ معاشرے کفر پر تو قائم رہ سکتے ہیں مگر ظلم پر نہیں۔ ہم حسین ؑ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں مگر ان کی سیرت پر عمل کرنے سے گریز اںہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ اسوہ حسینی پر عمل کرتے ہوئے معاشرے سے ہر ظلم کے خاتمے کےلئے کسی منظم جدوجہد کا حصہ بنا جائے۔ کانفرنس سے دیگر مقامی مہمانان گرامی پیر سید ساجد بخاری، علامہ سفیر علوی، علامہ فتح محمد، علامہ صابر شمسی ،آصف قادری اورحیا ت اللہ نیازی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 319675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش