0
Saturday 18 Jan 2014 23:49

کراچی، جے یو آئی کے رہنما مفتی عثمان یار خان اور محمد رفیق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی، جے یو آئی کے رہنما مفتی عثمان یار خان اور محمد رفیق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (س ) کے جنرل سیکریٹری مفتی عثمان یار خان اور محمد رفیق کی نماز جنازہ مدرسہ دارالخیر میں ادا کرنے کے بعد مقتولین کی تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے جنرل سیکریٹری مفتی عثمان یار خان اور محمد رفیق کی نماز جنازہ گلستان جوہر بلاک 12 میں مدرسہ دارالخیر میں ادا کی گئی جس کے بعد مرحومین کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔ اس موقع پر جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے ملک کو دوسروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا نظام امن کا نہیں بلکہ ظلم کا ہے، آج تک ایک بھی قاتل کو بھی سزا نہیں ملی ہے، فرقہ واریت کی بناء پر ایک دوسرے کا قتل کیا جارہا ہے، حکومت دہشت گردی روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں فرقہ وارانہ قتل غارت گری سے متعلق کل دارالخیر میں علماء کا اجلاس ہوگا اور بروز پیر کو تعزیتی جلسہ منعقد کیا جائے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ گزشتہ رات مفتی عثمان یار خان کو نامعلوم ملزمان نے ساتھیوں سمیت شارع فیصل پر کارساز کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 342601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش