0
Wednesday 5 Feb 2014 10:04

آج کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن

آج کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن
اسلام ٹائمز۔ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں خصوصی پروگرام ہوں گے، آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے 6 پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کشمیری قائدین سے ملاقاتیں کرِیں گے جبکہ وزیراعظم نواز شریف کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی و کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی متوقع ہے۔ لاہور میں جماعۃ الدعوۃ کے زیراہتمام چوبرجی سے مسجد شہداء تک ‘کشمیر کارواں’ نکالا جائے گا اور اختتام پر بڑا جلسہ ہو گا جس سے حافظ محمد سعید سمیت دیگر مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ ن لیگ چیئرنگ کراس چوک میں ‘کشمیر کیمپ’ لگائے گی۔ جماعت اسلامی اپنے امیر منور حسن کی زیرقیادت اسلام آباد میں ریلی نکالے گی جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے کشمیر ونگز بھی سیمینارز، ریلیوں اور واکس کا اہتمام کریں گے۔ 

اس دن کی مناسبت سے پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنے اصولی موقف پر مضبوطی سے قائم ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے بھارت کو جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کیلئے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلے کا حل انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ریاستی جبر و تشدد سے کشمیریوں کو زیادہ دیر تک ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، مظلوم کشمیریوں کے حق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 348516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش