0
Wednesday 26 Feb 2014 23:05

خورشید شاہ نے سلامتی پالیسی کا مسوّدہ پڑھے بغیر تبصرہ شروع کردیا، چوہدری نثار

خورشید شاہ نے سلامتی پالیسی کا مسوّدہ پڑھے بغیر تبصرہ شروع کردیا، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بیان پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو دائمی کنفیوژن کا شکار ہوں ان کی کنفیوژن کوئی بھی دور نہیں کر سکتا، خورشید شاہ نے داخلی سلامتی پالیسی کا مسوّدہ پڑھے اور سمجھے بغیر ہی تبصرہ شروع کر دیا۔ وزیرداخلہ چودھری نثار علی نے کہا کہ کنفیوژن کا شکار وہ پارٹیاں ہیں جن کے لیڈر اسمبلی میں کچھ اور فیس بک، ٹویٹر پر کچھ اور اعلانات کرتے پھرتے ہیں۔ جن کے دور میں ملک پر حملے ہوئے، ہزاروں لوگ دہشت گردی کا نشانہ بنے، ملک غیر محفوظ سے غیر محفوظ تر بنتا گیا اور اس کے ردّعمل میں انہوں نے چھینک تک نہیں ماری بلکہ ہر کارروائی کے بعد خاموشی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ کس منہ سے بلاجواز تنقید کر رہے ہیں جن کے پاس کہنے کو کوئی ٹھوس بات نہ ہو وہ اسی قسم کی تقاریر پر اکتفا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 355896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش