0
Sunday 2 Mar 2014 10:01

خیبر ایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے 5 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے 5 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے باڑہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کر کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو علی الصبح خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے ہیں۔ 

دوسری جانب تحصیل جمرود میں گذشتہ روز خاصہ دار فورس کے گاڑیوں پر دو بم دھماکوں کے بعد ایجنسی بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ پاک افغان شاہراہ کے علاوہ تحصیل جمرود کے تمام اہم راستوں پر خاصہ دار فورس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے لیویز فورس کی گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز جمرود کے علاقہ لاشوڑہ میں پولیو ٹیم کے تحفظ پر مامور خاصہ دار فورس کی دو گاڑیوں پر دو بم حملوں میں 12 خاصہ دار اور ایک بچے سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سے سکیورٹی فورسز کی جانب سے قبائلی علاقوں میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شیلنگ کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 357041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش