0
Thursday 6 Mar 2014 23:52

اہل پنجاب صوفیا کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے اپنی ذمہ داری کو پورا کریں، آصف حسنین

اہل پنجاب صوفیا کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے اپنی ذمہ داری کو پورا کریں، آصف حسنین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے کہا ہے کہ ملک بھر سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کئے بغیر امن، استحکام اور ترقی و خوشحالی کی امید رکھنا بے کار ہے اور ان زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم کیو ایم 9 مارچ اتوار کو لاہور کی وحدت کالونی میں واقع ڈونگی گراؤنڈ میں تاریخی صوفیائے کرام کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے اور اس کانفرنس کی کامیابی ملک کے استحکام کی ضمانت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گجرانوالہ میں واقع چندہ قلعہ میں صوفیائے کرام کانفرنس کے حوالے سے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب اور چندہ قلعہ کی تاجر برادری سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم صوبائی کمیٹی پنجاب کے رکن شرافت زیدی، سینٹر پنجاب کمیٹی کے نائب صدر رانا افتخار اور جوائنٹ سیکریٹری عبد الکریم ٹو کے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آصف حسنین نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں صوفیائے کرام اور اولیائے کرام نے اپنی تعلیمات کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کی جس کے باعث برصغیر پاک و ہند میں لوگ اسلامی تعلیمات کی صحیح روح سے روشناس ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آج افسوس کا مقام یہ ہے کہ ملک میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے ذریعے صوفیائے کرام اور اولیائے کرام کی تعلیمات کو پسِ پشت ڈالا جارہا ہے اور دین اسلام کی شکل بگاڑی جارہی ہے جس کے باعث ملک بھر میں صوفیائے کرام کی تعلیمات اور پیغام کو دوبارہ سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین موجودہ دور میں صوفیائے کرام کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کی ضرورت کو نہ صرف محسوس کیا ہے بلکہ اس کیلئے عملی اقدام اٹھاتے ہوئے 9 مارچ کو لاہور میں عظیم الشان صوفیائے کرام کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں اہل پنجاب زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے اپنی قومی ذمہ داری کو پورا کریں اور صوفیائے کرام کی تعلیمات اور پیغام کے فروغ کیلئے اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔
خبر کا کوڈ : 358830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش