0
Sunday 9 Mar 2014 18:57

قومی اثاثوں کی نجکاری ملک کو کمزور کرنیکے مترادف ہے، سید عباس علی موسوی

قومی اثاثوں کی نجکاری ملک کو کمزور کرنیکے مترادف ہے، سید عباس علی موسوی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے رہنماء سید عباس علی موسوی نے کہا ہے کہ ایک طرف ملک میں جاری دہشت گردی، اغواء برائے تاوان، مہنگائی، بے روز گاری کا بازار گرم ہے۔ جسکی وجہ سے عوام کا جینا دشوار ہو کر رہ گیا ہے تو دوسری طرف ہمارے حکمران اپنی اور اپنے من پسند افراد اور رشتہ داروں کی جیبیں بھرنے کی فکر میں ہیں۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی موثر اقدامات اٹھانے سے مکمل طور پر غافل نظر آتے ہیں، جسکی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے ملک میں قومی اثاثوں کے نجکاری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلین ہر اُس اقدام کی مخالفت کرتی ہیں جس سے ملکی دولت اور عوام کو نقصان پہنچتا ہو۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم حکومت کی طرف سے قومی اثاثوں کی نجکاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ مزدوروں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت کے اُن تمام اقدامات کی بھرپور مخالفت کر تے ہیں۔ جو ملکی اور عوامی مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا اولین فرض بنتا ہے کہ وہ کوئٹہ میں عوام کو اُن کے بنیادی حقوق کے حصول کے سلسلے میں موثر اقدامات اُٹھاتے ہوئے پاسپورٹ آفس کوئٹہ میں بدعنوانیوں کا نوٹس لے۔عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرتے ہوئے آفس میں سرگرم مافیا کا شناخت کرکے اُن کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے اور عوام کیلئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا حصول نہایت آسان بنائے۔ عوام کو مختلف دفاتر میں خوار کرنے کی بجائے اُن کو علاقے کے منتخب عوامی نمائندوں، کونسلروں کے پاس بھیجا جائے۔ جسکی تصدیق کے بعد عوام کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا اجراء کیا جائے کیونکہ جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے عوامی نمائندوں کو یہ اختیار حاصل ہونا چاہیئے کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اُٹھا سکیں۔ اگر عوام کو اُن کے بنیادی حقوق کے حصول کو آسان اور شفاف نہیں بنایا جاتا، تو عوام شدید احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 359798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش