0
Wednesday 12 Mar 2014 13:01

موجودہ حکومت نے تعلیمی شعبہ کو درست کرنیکا تہیہ کر رکھا ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

موجودہ حکومت نے تعلیمی شعبہ کو درست کرنیکا تہیہ کر رکھا ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تعلیمی شعبہ کو درست کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے والدین اور اساتذہ کو حکومتی کاوشوں میں بھرپور تعاون کرنا چاہیئے۔ اس دوران اساتذہ کی گیارہ سو خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل تیز کرنے، کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی کے کیس کا جائزہ لینے اور تمام ہائی سکولوں کو کمپیوٹرکی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلٰی نے اس موقع پر کہا کہ سکول کی سطح پر معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے نقل کی لعنت کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں میں نقل کو جرم تصور کیا جاتا ہے اور اس منفی رحجان سے اساتذہ کے مقدس پیشے کی ساکھ بھی خراب ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ لاکھ بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم کی ضرورت ہے۔ وزیراعلٰی نے ہدایت کی کہ امتحانی اصلاحات کے لیے پالیسی وضع کی جائے۔

وزیراعلٰی نے کہا کہ اکیسویں صدی انسانی وسائل کی صدی ہے۔ لہذا اساتذہ اپنے فرائض کو محنت، لگن اور خلوص کے ساتھ پورا کریں۔ تاکہ ہم مختلف شعبہ ہائے زندگی کو باصلاحیت افراد مہیا کر سکیں۔ انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد ابھی تک کلاسوں کا آغاز نہیں ہوا ہے۔ وزیراعلٰی نے ہدایت کی کہ تمام بچوں کو کتابوں کے سیٹ مہیا کئے جائیں۔ اس موقع پر مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ، صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال، رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے، وزیراعلٰی کے کوآرڈینیٹر احمد جان، پرنسپل سیکرٹری محمد نسیم لہڑی اور سیکرٹری تعلیم غلام علی بھی موجود تھے۔ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے کہا کہ وہ بھی اساتذہ کی غیر حاضری کے خلاف ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حاضری کو یقینی بنانے، نئے سکول کھولنے اور معیار تعلیم کی بہتری کے لیے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں ہر ممکن تعان کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 360703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش