0
Friday 21 Mar 2014 06:14

ٹیکساس میں آنے والے طوفان کو امریکیوں نے ''مسلم طوفان'' قرار دے دیا

ٹیکساس میں آنے والے طوفان کو امریکیوں نے
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں رواں ہفتے آنے والے طوفان کو امریکی شہریوں نے ''مسلم طوفان'' کا نام دے دیا۔ اس طوفان کو یہ نام اس کے زور اور شدت کی بنیاد پر دیا گیا ہے لیکن امریکا میں رہنے والے مسلمان اسے اپنے کے خلاف تعصب کا اظہار سمجھتے ہیں۔ عربی زبان میں ''حبوب'' کی اصطلاح آندھی اور طوفان کیلئے استعمال کی جاتی ہے لیکن ''حابوب'' کی اصطلاح غیر معمولی ناراضی کیلئے عرب دشمن اور مسلم دشمن تبصروں میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ کہا گیا کہ ''مسلم طوفان'' لباک کے شہر کی طرف رخ کر رہا ہے جو بدھ کے روز ٹیکساس کو متاثر کر رہا تھا۔ امریکی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ''حبوب کا شور و غوغا اس مشین کی پیداوار ہے جو غیر ملکیوں سے تعصب کی بنیاد پر چلتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ عجیب اور خوفناک گردوغبار ایسے لوگ ہیں۔ یہ حبوب نہیں امریکا ہے، اس پر فخر کیجیے اور اس طرح کے ناراضی والے الفاظ اور نسل پرستانہ خیالات کے بعد اپنے اوپر فخر کیجیے۔ ایک امریکی مسلمان عبیداللہ نے فیس بک پر آنے والے چند تبصروں کو پڑھتے ہوئے کہا ہے جب مسلمانوں کے ذخیرہ الفاظ اور تراکیب کو استعمال کیا جاتا ہے تو میں جارحیت محسوس کرتا ہوں، اس لیے ان سے کہتا ہوں کہ انہیں گردوغبار سے بھرا طوفان کہنے سے باز آ جائو۔ ایک امریکی ویب سائٹ نے اس بارے میں لکھا ہے کہ مسلم دہشت گرد حبوب پر ٹیکساس میں افراتفری ہے جب اس اصطلاح پر غصہ ظاہر ہوا تو جوابی طور پر نسل پرستی کے ریمارکس آئے۔ ایسے ہی ریمارکس میں کہا گیا کہ آپ اپنے نسل پرستانہ تبصرے کا احساس رکھتے ہیں جو کہ پورے لباک کی عزت میں کمی کا باعث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 364179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش