0
Sunday 13 Apr 2014 01:23

وانا، دوتانی و سلیمان خیل قبائل پر لشکر کشی کیلئے وزیر قبائل کی تیاریاں

وانا، دوتانی و سلیمان خیل قبائل پر لشکر کشی کیلئے وزیر قبائل کی تیاریاں
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں احمد زئی وزیر قبائل کے مشران نے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا۔ جس میں قبائل کی 9 شاخوں کے مشران شریک تھے۔ جرگے میں سابق صوبائی وزیر شیر اعظم وزیر کے مغوی بھتیجے عتیق الرحمن کی بحفاظت بازیابی کے لیے وزیر قبائل نے دوتانی اور سلیمان خیل قبائل کو 24 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ جرگے کے دوران ہی ڈھول کی تھاپ پر لشکر کی تیاریاں شروع کی گئی۔ پانچ روز قبل عتیق الرحمن وزیر کونج کا شکار کھیلنے کے لیے تحصیل توئی خلے کے علاقے میں گئے تھے، جہاں سے انہیں اغوا کرلیا گیا تھا۔ وانا میں منعقد ہونے والے جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ دوتانی اور سلیمان خیل قبائل رات بارہ بجے تک عتیق الرحمن کو اغوا کاروں سے بازیاب کرائیں ورنہ احمد زائی وزیر قبائل ان کی بازیابی کے لیے کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلا قدم ان کے راستے بند کرنے کا ہے۔ جس میں وانا کی داخلی شاہرائیں شرکانٹے، بوغ نارائی، بومائی اور شویئے کائی نارائی کو بند کردیا جائے گا اور بعد ازاں لشکر کشی کی جائے گی۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ دوتانی قبائل نے عتیق الرحمن کے اغوا سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔  
خبر کا کوڈ : 372284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش