0
Wednesday 14 May 2014 23:10

تحریک انصاف کی طالبان مذاکراتی پالیسی پر سخت تحفظات اور اختلاف ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

تحریک انصاف کی طالبان مذاکراتی پالیسی پر سخت تحفظات اور اختلاف ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے امن لانا چاہتی ہے، لیکن اللہ کا قانون ہے کہ دہشت گردوں کے لئے صرف اور صرف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور یہی واحد راستہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تحریک انصاف بھی آئین اور قانون کے تحت طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کے موقف میں تبدیلی لائے گی۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہے اور وہاں شیعہ اکابرین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جیلیں توڑی جا رہی ہیں، اور کھلے عام دہشت گردی ہو رہی ہے، لیکن تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی اس پر کوئی توجہ نہیں ہے، امید ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کے پی کے حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے عملی اور مثبت اقدامات انجام دے گی اور دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں جہانگیر ترین اور مخدوم جاوید ہاشمی سمیت شاہ محمود قریشی شامل تھے۔

ملاقات کے دوروان گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ تحریک انصاف کی طالبان مذاکراتی پالیسی پر سخت تحفظات اور اختلاف ہے، انہوں نے کہا کہ طالبان نے ملک بھر میں قتل عام کیا ہے اور دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے، خود تحریک انصاف کے رہنمائوں اور اراکین اسمبلی کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، انکا کہنا تھا کہ طالبان دہشتگردی کا صرف شیعہ مسلمان ہی شکار نہیں ہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم طالبان دہشت گردوں کی ظالمانہ کارروائیوں کا نشانہ بن رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی عوام کو تحریک انصاف سے توقع تھی کہ وہ کوئی تبدیلی لائے گی، تاہم یہ تحریک انصاف کی جماعت کا فیصلہ ہے، انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ کہ طالبان دہشتگرد قاتلوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 382539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش