0
Saturday 2 Oct 2010 15:27

امریکا کی خفیہ حکمت عملی،افغان جنگ کا رخ پاکستان کی طرف موڑ دیا

امریکا کی خفیہ حکمت عملی،افغان جنگ کا رخ پاکستان کی طرف موڑ دیا
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی فوج نے خفیہ طور پر افغان میدان جنگ سے ڈرونز اور میزائلوں کا رخ پاکستان کی طرف موڑ دیا ہے۔سی آئی اے کی مہم جوئی میں تیزی امریکی جنگی حکمت میں تبدیلی کا حصہ ہے،جس میں امریکا کے نزدیک پاکستانی فوج عسکریتوں پسندوں کے خلاف آپریشن کرنے کی اہل نہیں،یا آپریشن کرنا نہیں چاہتی۔سی آئی اے نے پاکستان میں فوری مہم جوئی کے لیے امریکی فوج سے ادھار ڈرونز حاصل کیے ہیں۔سی آئی اے اور پنٹاگان نے بھاری تعداد میں ڈرونز کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے،لیکن وہ فوری تیار نہیں کیے جا سکے۔ 
امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل"کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے خفیہ طور پر ڈرونز میزائلوں اور ہتھیاروں کا رخ افغان میدان جنگ سے موڑ کر پاکستان کے سرحدی علاقوں میں چھپے عسکریت پسندوں کی طرف کر دیا ہے،جو واضح طور پر سی آئی اے کی طرف سے مہم جوئی میں تیزی جنگی حکمت عملی کی امریکی تبدیلی ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کی فوج عسکریت پسندوں کے خلاف نبردآزما ہونے کی اہل نہیں،یا وہ نہیں چاہتی۔حالیہ دنوں میں امریکی فوج نے سی آئی اے کوپری ڈیٹر اور ریپر ڈرونز ادھار دئیے ہیں،تاکہ وہ افغان سرحد کے ساتھ پاکستانی علاقے میں عسکریت پسندوں کو ہدف بنا سکیں۔یہ زائد ڈرونز سی آئی اے کی پاکستان میں حملوں تیزی اور شدت میں اضافہ کرنے مدد دے رہے ہیں۔
ستمبر کے مہینے میں سی آئی اے نے ہر ہفتے اوسطاً 5حملے کیے۔جو کہ پہلے دو یا تین کیے جاتے تھے۔پینٹگان اور سی آئی اے نے بھاری تعداد میں ڈرونز کی خریداری کی ہے،لیکن وہ فوری ضرورت کے لیے تیار نہیں کیے جا سکے۔ان حملوں کی شدت القاعدہ کی طرف سے یورپ میں حملوں کی سازش کے بعد سامنے آئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستان میں حملے تیز کرنے کیلئے مزید ڈرون حاصل کر لئے ہیں۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکا کے حکام کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستان میں ڈرون حملوں میں تیزی کا فیصلہ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اور فوجی قیادت کے مشورے پر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سی آئی نے جدید ڈرون پریڈیٹر اور ریپر امریکی فوج سے ادھار لئے ہیں اور سی آئی اے ان کی قیمت قسطوں میں ادا کرے گی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں استعمال ہونے والے ڈرون اور اسلحہ اب پاکستان میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 38972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش