0
Tuesday 10 Jun 2014 00:14

گلگت بلتستان میں 30 لاکھ روپے کی لاگت سے 2 لاکھ راشن کارڈز پرنٹ کئے جائیں گے

گلگت بلتستان میں 30 لاکھ روپے کی لاگت سے 2 لاکھ راشن کارڈز پرنٹ کئے جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں راشن کارڈز کی پرنٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے اور رواں ماہ کے آخر تک یہ کام مکمل کر لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار شعبہ خوراک کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کے اضلاع غذر، استور اور ہنزہ نگر کے لئے راشن کارڈز کی پرنٹنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ بلتستان کے ضلع گنگچھے اور اسکردو کے لئے پرنٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لئے 30 لاکھ روپے کی لاگت سے 2 لاکھ راشن کارڈز پرنٹ کئے جائیں گے۔ جن کی تکمیل سے لوگوں کو گندم اور آٹے کی شفاف تقسیم کے تحت تمام اشیائے ضروریات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دور دراز علاقوں کے لوگوں کے لئے گندم اور آٹے پر سبسڈی کے لئے کروڑوں روپے فراہم کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 390648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش