0
Saturday 9 Oct 2010 10:17

بلوچستان،مٹھڑی میں رات گئے نیٹو کے آئل ٹینکرز پر حملہ،29 ٹینکرز تباہ،لیویز فورسز کے دو اہلکار زخمی

بلوچستان،مٹھڑی میں رات گئے نیٹو کے آئل ٹینکرز پر حملہ،29 ٹینکرز تباہ،لیویز فورسز کے دو اہلکار زخمی
نصیرآباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے مٹھڑی میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیٹو کے 29 آئل ٹینکرز تباہ ہو گئے۔جبکہ آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔حملے میں لیویز فورسز کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔یکم اکتوبر کے بعد سے یہ اس نوعیت کا پانچوں حملہ ہے۔ لیویز فورس کے مطابق،نیٹو فورسز کو رسد کی فراہمی پر معمور 29 آئل ٹینکرز کراچی سے افغانستان جا رہے تھے۔راستے میں بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مٹھڑی میں مسلح افراد نے ان ٹینکرز پر اندھا دھند فائرنگ اور راکٹ بھی داغے جس سے آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔جبکہ لیویز فورس کے حاکم علی اور خمیسہ خان نامی دو سپاہی بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔جن میں سے ایک کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ دوسرا سول اسپتال سبی میں زیر علاج ہے۔آگ پر قابو پانے کے لئے سبی سے فائر برگیڈ کا عملہ طلب کیا گیا ہے، تاہم اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔یکم اکتوبر کے بعد سے یہ نیٹو آئل ٹینکرز اور کنٹینرز پر مسلح افراد کا پانچواں حملہ ہے۔اس سے پہلے شکارپور، اسلام آباد،کوئٹہ اور نوشہرہ میں نیٹو آئل ٹینکرز حملے کا نشانہ بنے تھے۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان میں ضلع بولان کے علاقے مٹھڑی میں قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز پر فائرنگ کر دی۔جس سے 29 آئل ٹینکرز تباہ اور ایک لیوی اہلکار زخمی ہو گیا۔لیویز حکام کے مطابق واقعہ مٹھڑی اور سبی کے درمیانی علاقے میں پیش آیا۔موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے قومی شاہراہ پر واقع ہوٹل پر کھڑے کئے گئے نیٹو آئل ٹینکر پر فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجے میں 29 آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔اور فائرنگ سے لیوی فورس کا ایک اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔جس کو سبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائر بریگیڈ طلب کر لیا گیا ہے،آئل ٹینکرز میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 39644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش