0
Friday 11 Jul 2014 13:02

صدر مملکت نے تحفظ پاکستان بل پر دستخط کر دیئے

صدر مملکت نے تحفظ پاکستان بل پر دستخط کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ تحفظ پاکستان ایکٹ 2014ء نافذ ہوگیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے قانون پر دستخط کر دیئے جو دو سال کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ پہلے ہی تحفظ پاکستان ایکٹ 2014ء کی منظوری دے چکے ہیں۔ تاہم اب اس قانون پر آج صدر ممنون حسین نے بھی دستخط کر دیئے ہیں۔ تحفظ پاکستان ایکٹ دو سال کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ بل کے تحت سکیورٹی اہلکاروں کو کسی مشتبہ شخص پر گولی چلانے سے قبل اسے وارننگ دینا ہوگی۔ گولی چلانے کے لیے گریڈ 15 یا مساوی مجاز افسر کی اجازت لینا ہوگی، ہلاکت کی صورت میں معاملے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے گی۔ قانون کے مطابق گرفتار شخص کو 60 روز تک حراست میں رکھا جا سکے گا، اسے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ موبائل فون کا ریکارڈ قابل قبول شہادت ہوگا۔ بغیر وارنٹ سرچ کی صورت میں 2 روز کے اندر ملنے والی اشیاء جوڈیشل مجسٹریٹ کو پیش کرنا ہوں گی۔ ملکی سرزمین سے کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کرنے والے پر بھی اس قانون کا اطلاق ہوگا۔ اس قانون کے تحت کسی شخص کو 20 سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی جبکہ خصوصی عدالت پاکستان کی حاصل کردہ شہریت بھی منسوخ کرسکے گی۔
خبر کا کوڈ : 398765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش