0
Tuesday 19 Aug 2014 17:50

پی ٹی آئی نے ریڈ زون میں داخلے کیحوالے سے دھوکہ دیا ہے، خورشید شاہ

پی ٹی آئی نے ریڈ زون میں داخلے کیحوالے سے دھوکہ دیا ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں جمہوریت اور آئین کے تحفظ کیلئے متحد ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے ریڈ زون میں داخلے کے حوالے سے دھوکا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں حکومت کی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی زیر صدارت حکومتی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے مذاکرات کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پانچ وفاقی وزراء کے ساتھ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے حجت تمام کر دی۔ کوشش کے باوجود تحریک انصاف سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران خان اور طاہر القادری کے پیغام کا انتظار ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سیاست کو تصادم سے بچانا ہوگا، جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لئے متحد ہیں، کوئی ایسی بات نہ کی جائے جس سے ملک کی بدنامی ہو۔ کوئی محبت وطن ادارہ پارلیمنٹ کے خلاف سازش میں شریک نہیں ہوگا۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیر داخلہ سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ ریڈ زون میں داخل نہیں ہونگے لیکن اس معاملے میں دھوکا کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر نے امید ظاہر کی کہ تحریک انصاف اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریگی۔
خبر کا کوڈ : 405626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش