0
Sunday 2 Nov 2014 16:27

عالمی استعمار و خارجی داعش کے خلاف افکارِ حسینی (ع) کو بیدار کیا جائے، متحدہ علماء محاذ

عالمی استعمار و خارجی داعش کے خلاف افکارِ حسینی (ع) کو بیدار کیا جائے، متحدہ علماء محاذ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی زیر صدارت مجلسِ ذکر حسینؓ میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے کہا ہے کہ نواسۂ رسول ؐ امام حسینؓ سب کے ہیں، عالمی استعمار و خارجی داعش کے خلاف افکارِ حسینیؓ کو بیدار کیا جائے۔ امام حسینؓ اتحاد امت اور غلبہ اسلام کی علامت ہیں۔ مسلم حکمراں و ملت اسلامیہ عالمی طاغوتی استبدادی قوتوں کا مقابلہ جذبہ حسینیؓ کے ساتھ ہی کر سکتی ہے۔ مسلمان بلا امتیاز رنگ و مسلک موجودہ یزیدی باطل قوتوں کے خلاف پرچم حسینیؓ کے سائے تلے متحد و بیدار ہو جائیں۔ اصحاب رسول ؐ و اہل بیت اطہار (ع) کے جانثاران شیعہ و سنی باہم لڑنے کے بجائے اپنے مشترکہ دشمن خارجی داعش، امریکہ، اسرائیل، بھارت کے خلاف اور ملکی امن و استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں۔ نظام خلافت راشدہؓ اور حسینیؓ انقلاب ہی یزیدی و خارجی داعشی قوتوں کے طاغوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ یوم عاشور پر ملک بھر میں مدح حسینیؓ کے جلوس پر امن اختتام پذیر ہو کر اسلام و ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ مجلس ذکر حسینؓ سے مولانا محمد امین انصاری، متحدہ علماء مشائخ کونسل پاکستان کے سربراہ سید فرہاد علی شاہ، علامہ آغا نیئر عباس جعفری، علامہ حیدر علوی، علامہ سیلم حیدر، علامہ پیر سعید احمد نقشبندی، سینئر صحافی سردار امان نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 417739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش