0
Saturday 20 Dec 2014 21:16

قوم متحد ہوچکی، جو فیصلے کئے گئے ان پر عمل ہونا چاہیئے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

قوم متحد ہوچکی، جو فیصلے کئے گئے ان پر عمل ہونا چاہیئے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ پشاور اسکول سانحے پر ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم متحد ہوچکی ہے، جو فیصلے کیے گئے ہیں ان پر عمل ہونا چاہیے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ قومی ترجیحات کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف ایک آواز ہوجانا چاہیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر صاحبزادہ احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان آج سوگوار ہے لیکن وہ ہر حال میں دہشت گردوں اور ان کے نظریات کو مکمل طور پر نیست و نابود کرے گا۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دہشت گردی اور کراس بارڈر کرائم کے موضوع پر بحث کے دوران کہی۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے بچوں پر حملہ کرکے قوم کے دل پر حملہ کیا ہے، اب پاکستان انہیں گردن سے پکڑے گا اور دہشت گردی کو شکست دے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے غم کو دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم میں تبدیل کرے گی اور پاکستان ہر حال میں غالب رہے گا۔ سانحہ پشاور کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کی آواز بھرا گئی۔ انہوں نے کہا کہ پرنسپل، اساتذہ اور بچوں نے محض اپنی جان بچانے کے بجائے دوسروں کی مدد کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دیں۔ اقوام متحدہ میں ایسی قوم کی نمائندگی کرنا ان کے لUے فخر کی بات ہے۔
خبر کا کوڈ : 427076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش