0
Saturday 3 Jan 2015 00:23

ایچ آر سی پی گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کو مانیٹر کریگا، اسرار الدین

ایچ آر سی پی گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کو مانیٹر کریگا، اسرار الدین
اسلام ٹائمز۔ ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) گلگت بلتستان کے صوبائی کوآرڈنیٹر اسرار الدین اسرار نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سید طاہر علی شاہ کو انسانی حقوق کمیشن کے مبصرین کی طرف سے گلگت بلتستان کے گزشتہ عام انتخابات کو ماینٹر کرنے کے بعد تیار کی گئی رپورٹ پیش کر دی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سید طاہر علی شاہ نے ایچ آر سی پی کی رپورٹ کو سراہا اور کہا کہ اس رپورٹ سے ہمیں گزشتہ انتخابات میں جو کمی بیشی تھی اس کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ایچ آر سی پی کی انسانی حقوق اور جمہوریت کیلئے خدمات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق اور دیگر غیر جانبدار ادارے اور عوام کے تعاون سے آئیندہ انتخابات کو شفاف بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے کمپیوٹرازڈ ووٹر لسٹیں تیار کر رہے ہیں جس سے جعلی ووٹ کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گا۔ اس موقع پر ایچ آر سی پی کے صوبائی کوآرڈنیٹر اسرار الدین اسرار نے کہا کہ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو بااختیار اور خود مختار ادارہ بنانے کے لئے حکومت کو ہر ممکن اقدامات کرنے چاہیے اور اس مقصد کے لئے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہئے۔ اسرار الدین اسرار نے کہا کہ ایچ آر سی پی گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کو بھی مانیٹر کریگا۔
خبر کا کوڈ : 429874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش