0
Saturday 5 Sep 2015 18:55

انتہا پسند مودی خطے کو جنگ کی جہنم میں دھکیل رہا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

انتہا پسند مودی خطے کو جنگ کی جہنم میں دھکیل رہا ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ جہاد کو کاروبار بنانے والے اسلام کیلئے ناسور بن چکے ہیں، سیاست دانوں اور حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے عوام جمہوریت سے بدظن ہو رہے ہیں، کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے میں ہی ملک و قوم کی بھلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطرہ جمہوریت کو نہیں کرپٹ سیاستدانوں کو ہے، انتخابی اصطلاحات کیلئے پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے، متحدہ کے استعفوں کا ڈرامہ ناکام ہوگیا ہے، موروثی سیاست اور خاندانی پارٹیاں ختم کئے بغیر حقیقی جمہوریت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، سیاست و جمہوریت کو مخصوص طبقے سے آزاد کروانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کابل دہلی کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہے، سرکاری محکموں کو عوام کا خادم بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں یوم دفاع کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت بھارت کے خلاف سفارتی مہم تیز کرے، پاک فوج کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف متحرک نہ ہوتی تو نااہل حکمران ملک کو ڈبو دیتے، جعلی ادویات بنانے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں، جعلی ادویات بنانے والوں پر مضبوط ہاتھ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند مودی خطے کو جنگ کی جہنم میں دھکیل رہا ہے، 6 ستمبر ناقابل تسخیر جذبوں کا دن ہے، 1965ء کے فوجی شہداء قوم کے ہیرو ہیں، مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو برصغیر ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 484158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش